ہفتہ 25 جنوری 2025 - 10:36
امام موسی کاظم (ع) کی شہادت کے موقع پر کاظمین میں زائرین کا ہجوم/ عتبہ علویہ زائرین کی خدمت میں مصروف

حوزه/ امام موسی بن جعفر (ع) کی شہادت کے موقع پر شہر کاظمین میں عتبہ علویہ کی جانب سے زائرین کو خدمات فراہم کی جا رہی ہیں، ان خدمات میں زائرین کے لیے کھانا، پانی اور دیگر سہولیات کی فراہمی شامل ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عتبہ علویہ کے خادم اپنی پوری توانائی کے ساتھ امام موسی بن جعفر (علیہما السلام) کی شہادت کے موقع پر کاظمین آنے والے زائرین کی خدمت میں مصروف ہیں۔

سلام الجبوری، عتبہ علویہ کی جانب سے لگائے گئے موکب مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نے اس بارے میں کہا: "عتبہ علویہ کے سیکرٹریٹ کے حکم پر، موکب کے انتظام کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، اور ہم نے خدماتی گروپ کی آمد کے ساتھ ہی زائرین کو خدمات فراہم کرنا شروع کر دیا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا: "ہم نے ہزاروں کھانے کے پیکٹس فراہم کیے ہیں، جن میں ناشتہ، دوپہر کا کھانا اور رات کا کھانا شامل ہے، اور کاظمین شہر میں خدمت کرنے والے تمام موکب کے لیے صاف پینے کا پانی بھی مہیا کیا ہے۔"

سلام الجبوری نے بتایا: "موکب کی خدمات میں زائرین کے لیے استراحت کے مقامات کا انتظام، طبی سہولیات، نیز دینی اور شرعی رہنمائی شامل ہے۔ اس کے علاوہ، حرم امام علی علیہ السلام کے ٹیلی ویژن کے ذریعے خاص پروگرامز اور لائیو نشریات بھی پیش کی جارہی ہیں۔"

انہوں نے زور دے کر کہا: "اس تقریب میں 100 سے زیادہ خدمت گزار موجود ہیں، اور مختلف خدمات فراہم کرنے کے لیے 20 سے زیادہ گاڑیاں تیار کی گئی ہیں۔ نیز، زائرین کی ضروریات کے لیے 2000 سے زیادہ اشیاء جیسے قالین، کمبل اور دیگر ضروریات فراہم کی گئی ہیں۔"

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha